16 ستمبر، 2017، 6:04 PM

بنگلہ دیش کا میانمار پرفضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

بنگلہ دیش کا میانمار پرفضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

بنگلہ دیش کی حکومت نے ڈھاکہ میں میانمار کے سفیر کو طلب کرکے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے جبکہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد جاری ہے اور لاکھوں کی تعداد میں مسلمان بنگلہ دیش ہجرت کرچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے ڈھاکہ میں میانمار کے سفیر کو طلب کرکے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے جبکہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد جاری ہے اور لاکھوں کی تعداد میں مسلمان بنگلہ دیش ہجرت کرچکے ہیں۔ بنگلہ دیش نے خبردار کیا کہ میانمار کو اپنی اشتعال انگیز کارروائیوں پر نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ادھر میانمار کے صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی خلاف ورزی کے کوئی شواہد موجود نہیں اور ڈھاکہ کو عوامی بیانات جاری کرنے کے بجائے ہمیں اپنے تحفظات سے آگاہ کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ جمعہ (15 ستمبر) کو بنگلہ دیش کی وزارت برائے خارجہ امور کا کہنا تھا کہ میانمار کے ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز نے گذشتہ ہفتے کے دوران اتوار، منگل اور جمعرات کے دن بنگلہ دیشی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

News ID 1875313

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha